Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صارفین ماہانہ بجلی بل کی رقم مقرر کرا سکتے ہیں، کمپنی

ریاض....سعودی بجلی کمپنی نے صارفین کو پیش کش کی ہے کہ وہ سالانہ اوسط خرچ کی بنیا دپر ماہانہ بجلی بل کی رقم متعین کرا سکتے ہیں۔ اس پیشکش کے مطابق صارفین کو ہر مہینے طے شدہ رقم کا بل جاری کیا جائے گا۔ اوسط بل کا تعین 12ماہ کے دوران ادا کئے جانے والے بجلی بل کے مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ سال کے اختتام پر دیکھا جائے گا کہ صارف نے حقیقت میں کتنی بجلی خرچ کی ہے۔ اگر اوسط خرچ سے کم بجلی خرچ کی ہو گی تو ایسی حالت میں صارف کو اتنی رقم واپس کر دی جائے گی جبکہ برخلاف صورت میں صارف سے زیادہ خرچ کی گئی بجلی کا اضافی بل وصول کر لیا جائے گا۔ بجلی کمپنی نے صارفین سے کہا ہے کہ اگر وہ ماہانہ بجلی بل کی رقم مقرر کرانے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو صارفین سروس سنٹر سے رجوع کریں یا مشترکہ نمبر 920001100پر رابطہ کریں۔ یا کمپنی کی ویب سائٹ www.se.com.saپر جا کر اپنی رغبت ظاہر کر سکتے ہیں۔ 
 

شیئر: