Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بچانے کیلئے نکلا ہوں،بلاول

فیصل آباد... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ان کے مسائل حل کرے۔ پیپلزپارٹی اصولوں اور نظریے کی جماعت ہے ہماری جدوجہد ظلم، نفرت، بے روزگاری اور عوامی مسائل کے خلاف ہے ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ بینظیر بھٹو کا مشن پورا کرنے اور پاکستان کو بچانے کیلئے نکلا ہوں۔ عوام گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ سازشیں کی گئیں۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہاہے۔ ملک کا محنت کش ‘مزدور کسان معاشی بدحالی کا شکار ہے ۔پیپلزپارٹی احتساب اور میڈیا ٹرائل سے گھبراتی ہے اور نہ ہی ڈرتی ہے ۔ جمہوریت کی بقا کےلئے ہر مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔فیصل آباد کے 30 لاکھ سے زائد مزدور معاشی بحران سے ان کے گھروں پر فاقوں کا راج ہے۔ موجودہ کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کا جینا محال ہوچکا ۔پیپلزپارٹی اپنے عوامی منشور کی بدولت ملک سے معاشی بدحالی کو دور کریگی۔ بلاول نے کہا کہ سیکیورٹی خطرات ہمارے عزم اور پارٹی کے جیالوں کی محبت سے دور نہیں رکھ سکتے۔ پارٹی جیالے 25 جولائی کو تیر کی کامیابی کےلئے اور پیپلزپارٹی کو پنجا ب اور وفاق سمیت پورے ملک میں بھر پور کامیابی کےلئے اپنی کمر کس لیں۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ آج ملک کو باہمی اتحاد اور اخلاقی رویے اور استحکام پاکستان کی اشد ضرورت ہے۔نوجوان گالی گلوچ کی سیاست کو فروغ دینے والوں کو اپنی ووٹ کی طاقت سے مستردکریں ۔ملک کو بحرانوں سے نکالنے کےلئے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں ۔
مزیدپڑھیں:زرداری کے خلاف سوئس کیس پھرکھل گیا

شیئر: