Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

25 جولائی کو ہر طرف بلا ہوگا ،عمران خان

  بہاولپور/ملتان ... تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ہر طرف بلا ہی بلا ہوگا ۔باریاں لینے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ۔ نواز شریف اور آصف زرداری کی ا ربوں کی جا ئداد ہے ۔ ایک ہی گیند سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں کی وکٹیں گرائیں گے ۔ ن لیگ کی حکومت جب بھی ختم ہوتی ہے ۔ خالی خزانہ اور مولانا فضل الرحمن کوچھوڑ جاتے ہیں۔ بہاول پور اور ملتان میں پارٹی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو وعدہ کرتا ہوں سب سے پہلے جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے ۔ 12 کروڑ آبادی والے صوبے کو انتظامی طور پر چلانا مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے وہ کچھ کیاجودشمن بھی نہیں کرتا۔عوام اپنااوراپنے بچوں کے مستقبل سامنے رکھ کرفیصلہ کریں۔پاکستان کوقرضوں کی دلدل سے نکال کردکھاوں گا۔انہوں نے کہا کہ 22 سال سے اس دن کا انتطار کر رہا تھا ۔ کبھی کسی الیکشن کے لئے اتنی تیاری نہیں کی ۔ اس مرتبہ پوری تیاری کرکے الیکشن میں حصہ لے رہے ہےں ۔ 25 جولائی قوم کے لئے فیصلہ کن دن ہوگا۔ اس دن ا یک ا ندھیری رات کا خاتمہ ہو گا ا ور نئی صبح طلوع ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ میرے بچپن میں پاکستان ترقی کر رہا تھا ۔پی آئی اے دنیا کی بہترین ائیر لائن مانی جاتی تھی ۔پاکستان کی سول سروس ا یشیا میں سب سے بہترےن تھی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار تاریخ کا سب سے بڑا معاشی بحران چھوڑ کر جا رہے ہےں ۔ ہم سب نے مل کر معاشرے کے کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ہے ۔ اقتدار میں آ کر قوم کو متحد کریں گے ۔پاکستان کو اس کے اصل مقام پر پہنچائیں گے ۔ 
مزید پڑھیں: کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے سے روکا جائے گا؟ 

شیئر: