Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم پاکستان نے بھی دھاندلی کا الزام لگا دیا

کراچی  ...ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بھی انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو فارم کے بجائے سادہ کاغذ پر نتائج دئیے جارہے ہیں ۔ اگر قوانین پر عمل نہ کیا گیا تو ابھی سے مختلف حلقوں میں دھرنا دینا شروع کردیں گے۔ عارضی مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے مطابق فارم45 پولنگ ایجنٹ کو دینا لازمی ہوتا ہے مگر ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو سادہ کاغذ پر نتائج جاری کئے جارہے ہیں ۔فیصل سبزواری نے کہا کہ اگر قوانین پر عمل نہ کیا گیا تو ابھی سے مختلف حلقوں میں دھرنا دینا شروع کردیں گے۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تمام صورت حال سے آگاہ کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر دھاندلی کے باجود ہمارا ووٹرز آج باہر نکلا ہے۔ اگر تصدیق شدہ رزلٹ نہ ملا تو ہم سمجھیں گے دھاندلی کی گئی ہے۔ دریں اثناءپاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر تصدیق شدہ رزلٹ کی کاپی نہیں مل رہی۔ نتائج حاصل کرنا پولنگ ایجنٹ کا حق ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں کسی پولنگ ایجنٹ کو نتائج فراہم نہیں کئے گئے ۔ان شہروں میں آج جو ہوا اس پر تحفظات ہیں اور جو ہو رہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ۔
مزید پڑھیں:بند کمروں میں دھاندلی ہو رہی ہے ،مریم اورنگزیب

شیئر: