Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چدمبرم کو یکم اگست تک گرفتاری سے راحت

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی ہائیکورٹ نے آئی این ایکس میڈیا سے متعلق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے منی لانڈرنگ کیس میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو یکم اگست تک گرفتاری سے عبوری راحت دیدی ۔جسٹس کے پاٹھک نے چدمبرم کو راحت دیتے ہوئے کہا کہ ای ڈی کی جانب سے تحقیقات میں معاونت کرنا ہوگی انہیں عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے سے منع کردیاگیا۔ساتھ ہی عدالت نے کانگریس رہنما کی پٹیشن پر ای ڈی سے جواب طلب کیا جس میں انہوں نے اپنی گرفتاری کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ عدالت نے ای ڈی کو چدمبرم کیخلاف یکم اگست تک کوئی بھی قدم نہ اٹھانے کا حکم دیا ۔ ای ڈی کی جانب سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل تشار مہتانے چدمبرم کی پٹیشن کی مخالفت کی۔ انہوں نے دلیل دی کہ چدمبرم فورم شاپنگ کررہے ہیں جسکی اجازت نہیں ۔ ایڈووکیٹ امیت مہاجن کے ساتھ پیش ہوئے مہتا نے کہا کہ ایئر سیل ، میکسم معاملے میں چدمبرم نے پیشگی ضمانت کیلئے نچلی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور آئی این ایکس میڈیا معاملے میں راحت کیلئے وہ ہائیکورٹ پہنچے۔
مزید پڑھیں:- - - - -پولیس حراست میں ہوئی اکبر خان کی موت، حکومت

شیئر: