Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب رشوت دینے والے کی خیر نہیں

نئی دہلی۔۔۔۔پارلیمنٹ نے ’’مخالف رشوت بل‘‘پیش کیا ہے جس کے تحت رشوت دینے اور لینے والے قابل سزا وار ہونگے۔ سابق سرکاری عہدیداروں کو بھی اس بل میں شامل کرنے کیلئے لوک سبھا نے اجازت دیدی ۔ ڈی پریویشن آف کرپشن ( ترمیمی) بل 2018ء ایوان بالا لوک سبھا نے پاس کیا ۔ ریاستی وزیر برائے عوامی شکایات جتیندرا سنگھ کے جواب کے بعد راجیہ سبھا نے بل کی منظوری دی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ بل ان عہدیداروں کو تحفظ دیگا جو فرض شناسی اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -مسلمانوں کو بھی 5فیصد ریزرویشن دیا جائے، ابوعاصم اعظمی

 

شیئر: