Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منیر کمال کو نیا گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان

 کراچی ...گورنر سندھ محمد زبیر کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے سابق چیئرمین منیر کمال کو گورنر سندھ بنانے کے لئے مشاورت شروع کردی ۔ امکان ہے کہ آئندہ چند دن میں تقرر کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے محمد زبیر کے استعفیٰ کے بعدمنیر کمال کو نیا گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ منیر کمال نیشنل بینک آف پاکستان کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔انہوںنے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں چین کی سرمایہ کاری اور ان کو شیئرز دلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ ان تعلقات مثالی ہیں ۔ تحریک انصاف نے پارٹی سطح پر ابتدائی مشاورت کرلی ۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماو¿ ں نے تعیناتی کی مخالفت نہیں کی ۔پی ٹی آئی کے کچھ رہنما پارٹی کے مرکزی رہنما نعیم الحق کو بھی گورنر سندھ بنانے کے لئے لابنگ کررہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منیر کمال کو ان کے پس منظر کے باعث گورنر سندھ مقرر کئے جانے کا زیادہ امکان ہے کیونکہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے ۔ اس کے لئے منیر کمال ایسی شخصیت کی بحیثیت گورنر سندھ تقرر اہم کردار ادا کر سکتاہے ۔واضح رہے کہ منیر کمال موجودہ گورنر سندھ محمد زبیر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے بھا ئی ہیں ۔
مزید پڑھیں:گورنر سندھ محمد زبیر مستعفی 

شیئر: