Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چارپائی پر سوئے ہوئے 2بھائیوں کی سانپ کے ڈسنے سے موت

بلیا۔۔۔۔ضلع بلیا کے سکھ پورہ تھانہ علاقے میں سانپ کے ڈسنے سے 2سگے بھائیوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ راج کمار رام کے 2بیٹے روی اور اکشے ایک ہی چار پائی پر سوئے ہوئے تھے کہ رات میں سانپ نے دونوں کو ڈس لیا۔ فوراً جھاڑ پھونک کرانا شروع کیا گیاتاہم کچھ دیر بعد دونوں بھائیوں کی حالت بگڑتی چلی گئی انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔
سانپ کے ڈسنے پر کیا کریں؟
٭مریض کو گھبرانے سے بچائیں تاکہ اس کا بلڈ پریشر نارمل رہے۔
٭جس شخص کو سانپ نے کا ٹا ہو اس کے جسمسے ساری چیزیں مثلاً گھڑی،کڑا ، کنگن، انگوٹھی ، پائل ، چین اور جوتے وغیرہ اتار لئے جائیں۔
٭سانپ کے کاٹے ہوئے شخص کو سونے یا بیہوش ہونے نہ دیںاگر وہ بیہوشی کے عالم میں ہوتو اس کی سانسوں پر دھیان رکھیںاور گرمی پہنچانے کی کوشش کریں۔
٭متاثرہ شخص کو سیدھا لٹادیا جائے، تاکہ زہر دل تک نہ پہنچ سکے۔ اگر پاؤں میں کاٹا ہے تو پلنگ پر اس طرح لٹا دیں کہ مریض کا پیر نیچے لٹکا رہے۔
٭سانپ کے ڈسنے والی جگہ کو لال دوا( پوٹاشیم پر میگنیٹ) کے پانی یا صابن سے دھونا چاہئے۔
٭سانپ ڈسنے کی جگہ سے 2انچ اوپر کپڑے کی پٹی یا رسی سے باندھ دیں۔ پٹی تقریباً ایک انچ چوڑی ہونی چاہئے۔ اور ڈسنے کے 20منٹ کے اندر باندھ دینی چاہئے۔
٭پٹی اتنیزور سے نہ باندھی جائے کہ خون کا دوران بند ہوجائے۔
مزید پڑھیں:- - - - -پٹنہ : بارش سے شہر ہوالبریز،اسپتال میں مچھلیاں تیرنے لگیں

شیئر: