Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریتک کی سابقہ بیوی سے دوبارہ شادی کی افواہیں

فلم ’‘سپر تھرٹی“ کی شوٹنگ میں مصروف ایکشن ہیرو ریتک روشن آج کل اپنی سابقہ بیوی سوزین خان کے ساتھ گھومتے نظر آتے ہیں۔ افاہیں سرگرم ہیں کہ وہ سوزین سے دوبارہ شادی کرنے والے ہیں۔44 سالہ ریتک روشن اور 39 سالہ سوزین خان کے درمیان 2014 میں طلاق ہوگئی تھی۔دونوں نے زندگی کے 14 سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد خاموشی سے ایک دوسرے کو الوداع کہہ دیا تھاتاہم بعد ازاں یہ خبریں بھی آئیں کہ ان دونوں کے درمیان طلاق کی وجہ ریتک روشن کی جانب سے بے وفائی اور ممکنہ طور پر اداکارہ کنگنا رناوت سے بڑھتی قربتیں ہیںلیکن ریتک روشن نے ان خبروں کو مسترد کردیا تھا۔طلاق کے ابتدائی 2 سال تک وہ ایک دوسرے سے دور رہے، تاہم طلاق کے تیسرے سال وہ اپنے 2 بچوں کی وجہ سے ایک دوسرے کے قریب آنے لگے۔گزشتہ 2 سال سے انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ ایک دوسرے کے لئے کہے گئے تعریفی جملوں کی وجہ سے یہ چہ میگوئیاں کی جانے لگیں کہ وہ جلد دوبارہ شادی کرنے والے ہیں۔
 

شیئر: