Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت : غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دی جائے

کویت: کویت میں مقیم غیر ملکیوں کو غیر منقولہ جائیداد خریدنے کی اجازت دی جائے۔ غیرمنقولہ جائیداد خریدنے والے تارکین کو دائمی اقامے جاری کئے جائیں۔یہ بات کویت میں غیر منقولہ جائیداد کے تاجروں اور اسٹیٹ ایجنسیوں کے مالکان نے کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں غیرمنقولہ جائیداد کی رسد ، طلب سے زیادہ ہے جس کے باعث قیمتیں انتہائی حد تک گرگئی ہیں۔
پی ٹی آئی حکومت سے کیا توقعات ہیں، رائے دیں
 خطے میں عمومی مندی چھائی ہوئی ہے نیز حکومت نے غیر ملکیوں کے لئے پانی اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ان تمام اسباب کی بناپر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کویت سے واپس جارہی ہے۔ غیر منقولہ جائیداد کے شعبے میں تیزی لانے کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ غیر ملکوں کی جائیداد خریدنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد کے شعبے میں غیر ملکیوں سرمایہ کاروں کو سہولتیں اور مراعات فراہم کی جائیں جس طرح امارات میں دی جاتی ہیں۔
کویت کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: