Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان اور شہباز شریف کے کاغذات منظور

اسلام آباد...وزارت عظمیٰ کیلئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ۔دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد نامزدگی فارم درست قرار د ئیے گئے۔وزیراعظم کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو ہوگا ۔ایوان کی دو حصوں میں تقسیم سے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ہر امیدوار کے لئے قومی اسمبلی ہال میں ایک ایک لابی مختص ہوگی، جو رکن جس امیدوار کو ووٹ دینا چاہے گا اس لابی میں چلا جائے گا جس کے بعد اراکین کی گنتی ہوگی۔قومی اسمبلی کے قواعد کے مطابق 342 کے ایوان میں وزیراعظم کے انتخاب کے لئے کسی بھی امیدوار کو سادہ اکثریت یعنی 172 ووٹ درکار ہیں۔ اگر دونوں امیدواروں کے ووٹوں کی تعداد برابر ہوئی تو اسپیکر قومی اسمبلی کا ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے اپوزیشن امیدوار شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کے فیصلے سے تحریک انصاف کہ سربراہ عمران خان زیادہ برتری سے وزیر اعظم منتخب ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اسد قیصر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوچکے۔ اسد قیصر کو 176 ووٹ ملے جبکہ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ 146 ووٹ حاصل کئے۔
مزید پڑھیں:مشکل وقت بھی کٹ جائے گا،شہباز شریف

شیئر: