Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی نتائج چوری کرنے سے ملک آگے نہیں بڑھے گا،زرداری

نواب شاہ... پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات کی کوئی ساکھ نہیں۔تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں دھاندلی کی بات کر رہی ہیں۔زرداری ہاوس نواب شاہ میںمیں حلقے کے عوام اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج چوری کرنے سے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ ملک صرف عوام کے اعتماد اور طاقت سے ترقی کرتا ہے۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی نے انتخابی نتائج تسلیم نہیں کئے۔ ملک میں انتشار نہیں چاہتے۔ جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔جمہوریت ہو گی تو ملک مضبوط ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیربھٹو نے جمہوریت کے لئے اپنی جان دی ہے۔زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس عوام کی طاقت موجود ہے ۔جمہوریت کے فروغ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کارکن پیپلزپارٹی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔اس موقع پر سابق صدر نے این اے 213 میں پارٹی کے پولنگ ایجنٹس اور کارکنوں سے ملاقات کی اور الیکشن میں کم ووٹ پڑنے پر باز پرس کی۔
مزید پڑھیں: اعتزاز کا نام واپس نہیں لے رہے ،خورشید شاہ

شیئر: