Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم اور وزراءکے صوابدیدی فنڈز ختم

اسلام آباد.... وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم اور وزراءکے ہر قسم کے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ گزشتہ حکومت کے میٹروبس منصوبوں، اورنج میٹرو ٹرین اور گرین لائن بس منصوبے کی بھی تحقیقات کافیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے پشاور میٹرو منصوبے کی بھی تحقیقات کرانے کی سفارش کی ہے۔کابینہ نے تمام ماس ٹرانزٹ منصوبوں کا فوری طور پر آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے،نیب سے تمام منصوبوں کی غیرجانبدار تفتیش کرائی جائے۔کابینہ اجلاس میں ہر محکمے میں حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیومیٹرک اور مانیٹرنگ سسٹم لگانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرائ، مشیروں اور سیکرٹریز کے بیرون ملک دوروں پر پابندی کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی ۔ ملک کی سیکیورٹی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گےا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاور ڈویژن حکام نے بجلی کی پیداوار اور لوڈشیڈنگ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ مکمل ختم کرنے کے دعوے درست نہیں۔ ڈسکوز کے 39 فیصد فیڈرز پر2 سے 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ سندھ، کے پی اور بلوچستان میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں:ہفتے کی چھٹی برقرار ر کھنے کا فیصلہ

شیئر: