Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم عمران خان آرچری کیلئے بہترثابت ہونگے

 
اسلام آباد:پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے ملک میں کھیلوں میں بہتری آنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آرچری کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت دیگر کھیلوں کی طرح اس کھیل پر بھی توجہ دے تاکہ کھیل کو بھی فروغ حاصل ہو۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی سطح پر اس کھیل کے مقابلے سالانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے ہو رہے ہیں جس میں 8 سے 10 یونیورسٹیز کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ کم وسائل ہونے اور حکومت کی طرف سے گرانٹ نہ ملنے کی بنا پر کئی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت نہیں کی جاتی اور اس وقت فیڈریشن کو اپنی مدد آپ کے تحت چلایا جا رہا ہے۔وصال محمد خان نے کہا کہ جولائی میں پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کی ذاتی کاوشوں سے4 کوچز کو ایشین کوچنگ سیمینار میں شرکت کےلئے تائیوان بھیجا گیا تھا اور ایشین گیمز میں بھی 2کھلاڑیوں کو جکارتہ بھیجا گیا ہے جن میں ایک مرد کھلاڑی مجید ادریس اور ایک خواتین کھلاڑی نبیلہ کوثر شامل ہیں۔

شیئر: