Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا جاپان معاہدے کی تجدید کا فیصلہ

سیئول۔۔۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے جاپان کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے کے سمجھوتے میں مزید ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔شمالی کوریا کی ایٹمی اور بیلسٹک میزائل کارروائیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جاپان اور جنوبی کوریا نے نومبر 2016ء میں عسکری معلومات کی عمومی سلامتی کے معاہدے (جی ایس او ایم آئی اے ) پر دستخط کیے تھے۔اس معاہدے کی ہر سال تجدید کی جاتی ہے اور کوئی بھی رکن ملک کم از کم 90 دنوں کا پیشگی نوٹس دے کر اسے منسوخ کر سکتا ہے۔

شیئر: