Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر مارکیٹ کے ملازمین نے ساتھی کی کارپر انتباہی نوٹسز چسپاں کردیئے

لندن....  برطانیہ میں  حال  ہی میں سپر مارکیٹ کے شعبے میں جو چند نئے نام سامنے آئے ہیں ان میں سے ایک آلڈی بھی ہے جو بڑی تیزی سے پورے ملک میں پھیلتا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کے تقریباً ہر اسٹور  کے سامنے موجود پارکنگ لاٹ گاہکوں کی تعداد کے  حساب سے کم پڑنے لگا ہے۔ اکثرگاڑیاں گاہکوں کی ہوتی ہیں مگر بہت ساری گاڑیاں اس  بڑے سپر اسٹور میں کام کرنے والے ملازمین کی بھی ہوتی ہیں مگر حقیقت کا  اندازہ لگانے کے  بعد سپر مارکیٹ کے  ملازمین نے احساس ذمہ داری کا  ثبوت  دیا اور پارکنگ میں کھڑی اپنے ہی ساتھی کی کار پر تقریباً34انتباہی نوٹسز چسپاں کردیئے۔ جس میں گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کو  خبردار کیا گیا تھا کہ وہ 90منٹ سے زیادہ دیر تک گاڑی پارکنگ میں کھڑی نہ کریں  ورنہ  انہیں جرمانہ ہوسکتا ہے۔  آلڈی کے مینجر کار کیمبل نے  نوٹسز سے تقریباً چھپی ہوئی کار کی  تصاویر اتار کر نیٹ  پر جاری کردی ہیں۔  اس کے  علاوہ اسٹور کے نوٹس بورڈ پر بھی چسپاں کردیا ہے او رکہا ہے کہ  وہ  جلد ہی اس مسئلے پر بات کیلئے اسٹاف کی میٹنگ طلب کریں گے۔ کار پر اس   بڑی تعداد میں انتباہی نوٹس  چسپاں کرنے سے  لوگوں میں تجسس کے ساتھ پریشانی کے  جذبات بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔ بہت سے  لوگ کسی بھی امکانی پریشانی سے بچنے کیلئے اب اس اسٹورپر آنے سے گریز کرنے لگے ہیں جس سے  انتظامیہ پریشان ہے۔  اب دیکھنا یہ ہے کہ اسٹاف میٹنگ کے  بعد کیا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بہادر فوٹو گرافر جان خطرے میں ڈال کر مگر مچھ کیساتھ تیراکی کرتا رہا

شیئر: