Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور کا جانثار امریکی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل

 
لاہور:پشاور سے تعلق رکھنے والے جس فرسٹ کلاس کرکٹ آل راونڈر جانثار خان نے امریکہ کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنائی ہے اس کا تعلق پشاور کے علاقے نوتھیا سے ہے۔ وہ پاکستان کی انڈر 15 اور انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 1995 میں انڈر 15 ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا جبکہ 1998 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ جانثار خان کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیم کا حصہ بننے پر انہیں خوشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پہلا پاکستانی ہوں جس نے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی اور امریکہ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی بھی نمائندگی کر رہا ہوں ۔جانثار اگلے ماہ سے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راونڈ کھیلیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اچھا پرفارم کریں گے اور امریکی ٹیم کو اگلے راونڈ تک کوالیفائی کرنے میں ان کا بھی اہم کردار ہوگا۔جانثار کی امریکی ٹیم میں شمولیت پر ان کے گھر والے بھی خوش ہیں۔ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ محنت کبھی بھی ضائع نہیں جاتی ۔ واضح رہے کہ پشاور کے جانثار نے حالیہ امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ سیزن میں 83 میچز میں 3 ہزار سے زائد رنز بنائے اور 74 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

شیئر: