Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مونیکا لیونسکی بھی کلنٹن سے متعلق سوال پر برہم

واشنگٹن۔۔۔وہائٹ ہاؤس کی سابقہ تربیتی اہل کار مونیکا لیونسکی نے کہاہے کہ بیت المقدس میں ایک ایونٹ کے دوران اسرائیلی ٹی وی میزبان کو انٹرویو میں جب اْن سے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے بارے میں حد سے متجاوز سوال پوچھا گیا تو وہ غصّے کے مارے انٹرویو کو چھوڑ کر اسٹیج سے اْتر کر چلی گئیں۔ مونیکا نے یہ بات اپنی ایک ٹوئیٹ میں بتائی۔وہائٹ ہاؤس کی سابقہ تربیتی اہل کار 45 سالہ مونیکا نے مذکورہ ایونٹ میں سوشل میڈیا کے خطرات کے حوالے سے خطاب کیا تھا۔مونیکا نے اپنی ٹوئیٹ میں مزید بتایا کہ معروف اسرائیلی خاتون میزبان لیوی کے ساتھ انٹرویو کے موضوعات پر پیشگی اتفاق رائے ہو چکا تھا تاہم میزبان نے پہلا سوال ہی بل کلنٹن کے ساتھ تعلق کے بارے میں کر ڈالا جو طے شدہ امور کا واضح طور پر نظر انداز کیا جانا تھا۔

شیئر: