Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسٹم خلاف ورزی پر قید اور جرمانہ

جدہ۔۔۔۔محکمہ کسٹم نے درآمد شدہ سامان اِس اقرار نامے کے ساتھ چھڑوانے والے اداروں اورنجی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ اقرار نامے کی خلاف ورزی پر 3سزائیں دی جائیں گی۔ نجی کمپنیاں اورادارے یہ اقرار نامہ جمع کراکر سامان چھڑا لیتے ہیں کہ وہ سامان کو جوں کا توں رکھیں گے اور ان کا کوئی سودا وغیرہ نہیں کرینگے۔ محکمہ کسٹم کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اقرار نامے پیش کرکے سامان چھڑانا قانونی ذمہ داری سے بچنے کا حیلہ ہے ۔اس کی خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزائیں دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -ریاض میں صفائی مصنوعات میں ملاوٹ کرنیوالا کارخانہ پکڑا گیا

شیئر: