Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المعیصم کی خلاف ورزیوں پر تحقیقاتی کمیشن

مکہ مکرمہ... حج ایام کے دوران المعیصم مذبح میں ہونے والی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ کمیٹی مذبح کے عہدیدار کے موقف کے صحیح یا غلط ہونے کا فیصلہ کریگی۔یہ کمیٹی ایسی رپورٹوں کے تناظر میں تشکیل دی گئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ وزارت پہلے ہی ٹھیکیدار کے ساتھ معاہدے کی معطلی کا فیصلہ کرکے اسے اس سے آگاہ کرچکی تھی۔ وزیر بلدیات نے 12ذی الحجہ کو مذبح کے عہدیدار کی معطلی کا حکم جاری کردیا تھا اور اس سے پوچھ گچھ کی بھی ہدایت کردی تھی۔ خصوصی کمیٹی مذابح کے ڈائریکٹر سے پوچھ گچھ کرچکی ہے۔ مکہ میونسپلٹی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل کچھ بھی بتانے سے پہلو تہی کررہی ہے۔
 

شیئر: