Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارلیمنٹ ہاوس میں جعلی ملازمتوں کا اسکینڈل

اسلام آباد... پارلیمنٹ ہاوس میں جعلی نوکریوں کا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ سابق ایم این اے پیر اسلم بود لہ کا سیکشن آفیسر بھائی دفتر آئے بغیر کئی سال تنخواہ لیتا رہا ۔ ایف آئی اے نے اسکینڈل میں ملوث گروہ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سابق اور موجودہ اہلکار ہیں۔ ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ نوکری کے جعلی آفر لیٹر بنانے والے ملزمان نے 14 افراد سے 60 لاکھ روپے بٹورے۔ پارلیمنٹ ٹرانسپورٹ سیکشن کا نائب قاصد سعادت انٹری پاس بنا کر لوگوں کو لاتا تھا۔ایک سابق اہلکار فاروق جعلی افسر بن کر پارلیمنٹ ہاوس میں انٹرویو کرتا تھا۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ ہاس میں 31 مرتبہ مختلف افراد کے جعلی انٹرویو کئے گئے۔ایف آئی اے نے جعلی انٹرویوز کی تحقیقات شروع کر دیں ۔ایف آئی اے نے قومی اسمبلی کے اندر سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ۔

شیئر: