Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ا فتتاحی میچ 137رنز سے جیت لیا

 
  دبئی: ایشیا کرکٹ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش نے137رنز سے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ سری لنکا کی ٹیم  262رنز کے ہدف کا تعاقت کرتے ہوئے 35.2اوورز میں 124رنز پر آل آوٹ ہوگئی حاصل نہ کر سکی ۔ بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتاہم لٹن داس اور شکیب الحسن پہلے ہی اوورمیں بغیر کوئی اسکور کئے لیستھ ملنگا کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے۔ تمیم اقبال دوسرے اوور میں 2رنز بنا کر زخمی ہو گئے۔ جس کے بعد محمد متھن اور مشفیق الرحیم نے 131 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ محمد متھن نے نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 63 رنز بنائے ۔ محمود اللہ اور مصدق حسین کامیاب نہ ہو سکے اور دونوں نے ایک ، ایک اسکور کیا۔ مشفیق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 144 رنز بناکر اسکور میں جان ڈال دی اور شاندار بیٹنگ سے بنگلہ دیش کا اسکور261رنز کردیا۔ مشفیق الرحیم کو ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ لیستھ ملنگا نے 4، ڈی سلوا نے 2، لکمل، اپونسو اور پریرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا ، 38رنز پر 4کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے ۔سری لنکن اوپنر اوپ تھرنگا نے 27رنز کی اننگز کھیلی انہیں کپتان مشرفی مرتضیٰ نے بولڈ کر دیا۔یکے بعددیگرے آوٹ ہونے سے69رنز پر 7کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔دلروان پریرا اور سرنگا لکمل نے وکٹ پر ٹھہرنے کی کوشش کی اور اسکو ر میں بالترتیب 29اور 20رنز کا اضافہ کیا تاہم یہ اسکور ناکافی ثابت ہوا ۔ جس کے بعد پوری ٹیم مقررہ 50اوورز سے قبل 35.2اوورز میں ہی 124رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ مشرفی مرتضیٰ ،مستفیض الرحمان او رمہدی حسن مرزا نے 2،2جبکہ شکیب الحسن، روبیل حسین اور مصدق حسین نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔پاکستان اپنا افتتاحی میچ کل ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔ 
 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: