Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام؟

لاہور:  پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے بلدیاتی نظام پر پنجاب کابینہ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات عبد العلیم خان کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ پنجاب کے نئے نظام میں کونسلر کی سطح پر مالی و انتظامی اختیارات تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام فرسودہ اور بے اختیار ہے ، جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگرسیاسی جماعتوں کو بھی نئے بلدیاتی نظام کا ساتھ دینا چاہیے ، نیا بلدیاتی سسٹم جلد از جلد لا کر عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -حمزہ شہباز کی رہائشگاہ سے سیکورٹی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

شیئر: