Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اسکولوں سے متعلق مقدمات پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں (اسکولوں) سے متعلق ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں زیرالتوا تمام مقدمات کو یکجا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ نے اس حوالے سے تمام بڑے اسکولوں کو باقاعدہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بڑے اسکولوں کو فریق بنا کر معاملے کو سماعت کے لیے مقرر کر رہے ہیں، اس ضمن یں اسکولوں کو خود اس معاملے میں اپنا دفاع کرنا ہے ۔ سپریم کورٹ 4 اکتوبر کو اسکولوں کی فیسوں سے متعلق کیسز کی سماعت کرے گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد

شیئر: