Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سفر کیلئے ڈالر لے جانے پر نئی پابندی؟

اسلام آباد... وفاقی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے اقدامات کے تحت بیرون ملک سفر کے لئے غیر ملکی کرنسی لے جانے کی موجودہ حد 10ہزارڈالر سے کم کرکے 3 ہزار ڈالر مقرر کئے جانے کا امکان ہے ۔ تجویز دی گئی ہے کہ بیرون ملک جانے والے افرادکے فی دورہ اپنے ساتھ10ہزارڈالر تک نقد رقم لے جانے کی مقررہ حد پرنظر ثانی کی جائے۔ مسافروں کو3 ہزار ڈالر تک کرنسی ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیرون ملک سفر کے لئے10 ہزار ڈالرفی دورہ کے حساب سے غیر ملکی کرنسی لے جانے کی اجازت ہے۔ ایک مسافر سالانہ زیادہ سے زیادہ 60ہزار ڈالرتک کرنسی پاس رکھ سکتا ہے تاہم محکمہ کسٹمز کی تجویز پرعمل درآمد کی صورت میں سالانہ نقد رقم ساتھ لے جانے کی حد 60 ہزارڈالر سے کم ہوکر15ہزار ڈالر ہوجائے گی۔ ایف بی آر کے مطابق منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے لئے تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔
 

شیئر: