Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیلکسی نوٹ 9 میں بھی آگ لگ گئی‎

سام سنگ کمپنی کی جانب سے رواں سال اگست میں کمپنی کا مہنگا ترین اسمارٹ فون گلیکسی نوٹ 9 متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب اس فون میں بھی گلیکسی 7 کی طرح آگ لگنے کا واقعہ سامنے آگیا ہے۔نیویارک کے ایک خاتون کے پرس میں موجود گیلکسی نوٹ 9 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ خاتون نے کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ ان کا فون استعمال کے دوران بہت گرم ہو گیا جس پر اس نے فون کو پرس میں رکھ دیا تاہم کچھ دیر بعد اس سے دھواں نکلنا شروع ہو گیا اور کوشش کے باوجود بھی جب فون میں لگی آگ پر قابو نہ پایا گیا تو فون کو پانی میں ڈالنا پڑا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سامسنگ کے موبائل بزنس کے سربراہ ڈی جے کو نے کہا تھا کہ گیلکسی نوٹ 9 کی بیٹری محفوظ ترین ہے اور صارفین کو اس حوالے سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ حالیہ واقعے کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور کمپنی اپنے صارفین کے تحفظ کے بارے میں بہت سنجیدہ ہے۔
 

شیئر: