Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک ہر صورت مکمل ہوگا،چینی صدر

بیجنگ ...چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ایک خطہ ایک شاہراہ اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مخالفین کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔ سی پیک ہر صورت مکمل ہوگا ۔یہ نہ صرف چین بلکہ خطے اور پوری دنیا کیلئے امن اور ترقی کا منصوبہ ہے۔ چین اسٹرٹیجک شراکت دار کے طور پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ بیجنگ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان چین کا آزمودہ دوست ہے اور پاک فوج کا اس دیرینہ تعلق میں کلیدی کردار ہے۔انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ علاقائی امن و استحکام میں اس کے کردار کی تعریف کی۔آرمی چیف نے کہاکہ ایک خطہ ایک شاہراہ جس کا سی پیک اہم منصوبہ ہے تمام رکاوٹوں کے باوجود ضرور پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ پاک فوج سی پیک کی سیکیورٹی ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

شیئر: