Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی ملازمہ تیسری منزل سے گرنے کے باوجود زندہ بچ گئی

    جدہ- -  - - بنگلہ دیشی گھریلو ملازمہ جدہ کی 5منزلہ عمارت کی تیسری منزل سے زمین پر  چھلانگ لگانے کے باوجود زندہ بچ گئی، مقامی پولیس اور ہلال احمر کے اہلکاروں نے اسے طبی معائنے کیلئے اسپتال پہنچایا۔ معائنے سے پتہ چلا کہ اسے تیسری منزل سے گرنے کے باوجود کوئی زخم وغیرہ نہیں آیا۔ مقامی کفیل نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی 31سالہ بنگلہ دیشی ملازمہ نے الصفاء محلے کی عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔ پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو ملازمہ زمین پر پڑی ہوئی پائی گئی البتہ اس کے جسم پر بظاہر چوٹ کا کوئی نشان نہیں تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -اسپورٹس جنرل اتھارٹی یوم وطنی 88کا جشن رنگا رنگ پروگرام کر کے منائے گی
 
 

شیئر: