Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائین میں بارش اورتودے گرنے سے تباہی

منیلا۔۔۔ وسطی فلپائین میں موسلادھار بارشوں سے کم از کم3 افراد ہلاک اور10 مکانات مٹی کے تودے میں دب گئے ۔ جمعرات کو حکام نے بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث سیبو جزیرہ کے دیہی علاقہ میں زمینی تودے گرنے کی اطلاعات ملیں جس کے بعد امدادی ٹیموں نے  کام شروع کردیا ۔ مٹی کے تودوں میں دبے مکانات میں سے 3 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ2افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے ۔ آخری اطلاعات کے مطابق تودے میں دبنے والے مکانات سے مٹی ہٹانے کا کاکام اور امدادی سرگر میاں تیزی سے جاری ہیں ۔ 

شیئر: