Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ٹرمپ سے شاہ محمود کی ملاقات

نیویارک ... وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان نئے سرے سے دو طرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیا گیا ۔ امریکی صدر نے وزیرِاعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ شاہ محمود نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات گزشتہ رات استقبالیہ کے دوران ہوئی جس میں پاک ا مریکہ تعلقات پر گفتگو کا موقع ملا۔ صدر ٹرمپ سے کہا کہ پاکستان امر یکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا ازسر نو آغاز چاہتا ہے۔ امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی پر گفتگو کی گئی۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ2 اکتوبر کو مائیک پومپیو سے دوسری ملاقات طے ہوئی ہے۔ واضح رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک پہنچتے ہی ملاقاتوں کوسلسلہ شروع کردیا۔وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر شاہ محمود نے عالمی بینک کے صدر سے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کے ہند کے مابین پانی کے مسئلے کو حل کرنے میں ثالثی کا کردار ادا کرے۔ دونوں ممالک سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

شیئر: