Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا یوم الوطنی ،مسلمانوں کا قومی دن

رفیق احمد بخش۔ کراچی
 
سعودی عرب عالم اسلام کا فخر ہے ۔مسلمانوں کے دو مقدس ترین شہروں کے یہاں وقوع ہونے کی وجہ سے پورے عالم کے مسلمانوں کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
قبلہ اور شہر نبی نہ صرف سعودی عرب کی پہچان ہیں بلکہ ہر عام وخاص مسلمان کو کچھ ایسی انسیت سی ہوگئی ہے کہ آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں کیوں نہ رہتے ہوں ،جیسے ہی سعودی عرب کے حوالے سے کوئی خبر سماعت یا بصیرت سے گزرے تو ایسی دلچسپی اور اپنائیت کے جذبات ہوتے ہیں جیسے اپنے مادر وطن کے لئے ہوں۔
 جب 23 ستمبر کو سعودی عرب کا قومی دن منایا گیا تو دل کچھ اسی طرح کے جذبات سے لبریز تھا۔ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ یہ ہر اس مسلمان کا قومی دن ہے جو سعودی عرب سے محبت کرتا ہے۔ ایک امت ہونے کے ناتے سعودی عرب میں بسنے والےاپنےسعودی بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے یو م الوطنی کی مبارکباد پیش کرتے ہیںاور دعا کرتے ہیں کہ سعودی عرب تا قیامت آباد رہے۔ یہ مملکت پورے عالم اسلام کا فخر ہے۔
  • آپ بھی اردو نیوز میں لکھ سکتے ہیں، کلک کریں
 
 
 

شیئر: