Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ٹی10سیزن 2کی ڈرافٹنگ

 نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
دبئی کے مقامی ہوٹل میں ٹی 10سیز ن 2کی پلیئرز ڈرافٹنگ ہوئی جن میں بنگال ٹائیگرز ‘کرالا کنگز ‘مارٹھا عربینز پختونز ‘پنجابی لیجنڈز جبکہ 3ٹیمیں نئی شامل ہوئی ہیں۔ راجپوت ‘کراچینزاورنارتھرین وارئیر ان اور کرکٹرز نے شرکت کی اور پسندیدہ پلیئرز کا انتخاب کیا۔ تقریب میں آرگنائزر نواب شجیع الملک ‘پرویز خان کے ساتھ وسیم اکرم ‘رابن سنگھ ‘ڈیرن سیمی ‘شاہد آفریدی اور ہندوستانی اداکار سہیل خان نے بھی شرکت کی۔ 
  • امارات میں مقیم کمیونٹی کی مزید خبروں کے لئے کلک کریں 
تقریب کی میزبانی رمیز راجہ نے کی ۔ آخر میں شجیع الملک نے خطاب کرتے ہوئے تمام ٹیموں کو اس ایونٹ پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ سیزن پچھلے سیزن سے بھی اچھا ہو گا۔ اسطرح کے ایونٹ ہونے چاہئیں۔ ٹی 10دنیا کی تیز ترین کرکٹ ہو گی۔ 
  • اردو نیوز میں آپ بھی لکھ سکتے ہیں، کلک کریں
 

شیئر: