Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”دوس“ بستی جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے برکت کی دعا دی تھی

ریاض.... باحہ ریجن کی ”دوس“ بستی علاقے کی خوبصورت ترین بستی ہے۔ یہ قدرتی مناظر سے مالا مال ہے۔ اس کے اطراف پہاڑ اور سبزہ زار وں کا لامتناہی سلسلہ ہے۔ جلیل المرتبت صحابی الطفیل بن عمر الدوسی اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہا اس بستی دوس کے تھے۔ ”دوس“ کی بستیاں الباحہ ریجن کی المندق کمشنری میں واقع ہیں۔یہ باحہ سے40کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔ یہاں موسلا دھار بارشوں کی بدولت پورا علاقہ سرسبز و شاداب رہتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو س بستی کیلئے خیر و برکت کی دعا کی تھی۔ اس کی قبولیت کی نشانیاں یہاں ہر سو نظر آتی ہیں۔
 
 

شیئر: