Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#رانا _مشہود

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کے گزشتہ روز کے بیان پر ٹویٹر صارفین نے بھی اظہار خیال کیا۔
اقرہ چوہان کہتی ہیں : یہ بیان سیاسی ہے جسکا مقصد ضمنی انتخاب میں ووٹ حاصل کرنا ہے۔ لوگوں کو اس امر پر قائل کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ جلد ہی مسلم لیگ پنجاب میں حکومت بنانے جارہی ہے تاہم اس قسم کے بیان سے ایسا کچھ نہیں ہوگا۔
مہرین خرم کا کہناہے: الیکشن سے قبل اور اب تک مسلم لیگ اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگاتی رہی ہے کہ وہ عمران خان کی مدد کررہی ہے لیکن اب رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پاگئے ہیں او رشہباز شریف نے اس میں اہم کردارادا کیا۔ اب یہ ثابت ہوگیا کہ اسٹیبلشمنٹ کا کارندہ کون ہے؟
شیر دل ملک کہتے ہیں : نام نہاد جمہوری پارٹی مسلم لیگ ن کے رہنما کا بیان پڑھ کر میرا پہلا ردعمل یہ تھا :لاحول ولا قوة۔
ثناءعلی کہتی ہیں: اسٹیبلشمنٹ ور آرمی کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کی ڈیل؟ میں سمجھتی ہوں کہ ا یسا نہیں ہوسکتا۔ یہ دعوے آرمی کی مقبولیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ 
عامر کا ٹویٹ ہے: رانا مشہود کا دعویٰ کہ انکی پارٹی 2ماہ میں پنجاب میں حکومت بنائیگی کیونکہ انکی جماعت کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہوگئی ہے غلط ہے۔ وہ یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ آرمی نے مسلم لیگ کو انتخابات نہیں جیتنے دیئے۔ انکے بیان کا ایک مقصد پورے انتخابی عمل کو شکوک و شبہات میں مبتلا کرنا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں