Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: اے ٹی ایم کارڈ کی تجدید کے بہانے لوٹنے والا پاکستانی گروہ گرفتار

    جدہ- -  - - جدہ پولیس نے اے ٹی ایم کارڈ کی تجدید کے بہانے تارکین وطن کو لوٹنے والے پاکستانی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ 14افراد پر مشتمل تھا۔ معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاً معمر حضرات کو بے وقوف بنا کر لوٹا جا رہا تھا۔ جدہ پولیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستانی گروہ کے لوگ ٹیلی فونک رابطے کر کے پیغامات بھیجتے کہ آپ کا اے ٹی ایم کارڈ معطل کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ تجدید کرانا چاہتے ہوں تو مندرجہ ذیل موبائل نمبر پر رابطہ کر کے اپنا کام کرا سکتے ہیں۔ اس قسم کی دسیوں وارداتوں کی رپورٹیں ملنے پر جدہ پولیس کے ڈائریکٹر نے جرائم کا سراغ لگانے والے اہلکاروں کو دھوکے بازوں کی نشاندہی اور انہیں گرفتار کرنے کی مہم سپرد کی۔ سراغ رسانوں نے معلومات جمع کر کے پتہ لگایا کہ یہ وارداتیں کرنے والے سب کے سب پاکستانی ہیں۔ جدہ کے المروہ محلے کے پرانے مکان میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے مختلف قسم کے 46موبائل سیٹ اور کثیر تعداد میں موبائل سمز برآمد کیں۔ اب ان سے پوچھ گچھ کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ جلد ہی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - -قرآن پاک کا منفرد نسخہ تیار کرنے کا اعزاز پاکستانی خاتون کے نام

 

شیئر: