Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : انٹرنیشنل انڈین اسکول خالی کرنیکا حکم، 4ہزار طلباءگرلز اسکول منتقل

جدہ..... یہاں ایگزیکٹیو کورٹ نے الرحاب محلے میں واقع انٹرنیشنل انڈین اسکول کو خالی کرنے اور اس کی عمارت مالک یا اسکے نمائندے کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالتی فرمان کے مطابق اسکول کی عمارت رواں ہفتے کے دوران فرنیچر سے خالی کرکے مالک کے حوالے کرنا ہوگی۔ عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں اسکول کی عمارت متعلقہ فورس کے بل پر خالی کرائی جائیگی اورعدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے قانون او راسکے لائحہ عمل میں مذکورسزائیں نافذ کی جائیں گی۔ انٹرنیشنل انڈین اسکول کے ایک عہدیدار نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ آئندہ 24گھنٹے کے اندر اسکول کی عمارت مالک کے حوالے کردی جائیگی۔ فرنیچر ، دفاتر ، ملازمین کے کمرے ، دستاویزات اور تمام سازوسامان عمارت سے منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ایک عرصے سے عمارت کے مالک اور اسکول انتظامیہ کے درمیان اختلاف چل رہا تھا۔ مالک مقدمہ جیت گیا او رعدالت نے عمارت خالی کرنے کا حکم جاری کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ رحاب والے انٹرنیشنل انڈین اسکول کی عمارت میں تقریباً 4ہزار طلباءزیر تعلیم تھے۔ انہیں انٹرنیشنل انڈین اسکول گرلز سیکشن منتقل کردیا جائیگا۔ یہ العزیزیہ محلے میں واقع ہے۔ طلباءکی کلاسیں طالبات کے نکلنے کے بعدشام کے وقت شروع ہونگی۔
 

شیئر: