Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن:زہریلی مکڑیوں کی یلغار کے بعد 4اسکول بند کردیئے گئے

نیو ہیم، ایسٹ لندن.... ادھر کچھ دنوں سے مشرقی لندن کے علاقے میں کیڑے مکوڑوں اور مکڑیوں کی یلغار کی خبریں مختلف علاقوں سے مل رہی ہیں اور حکومت کے تمام تر حفاظتی اقداما ت کے باوجود یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے نیو ہیم میں 4اسکول زہریلی مکڑیوں کی یلغار کی وجہ سے بند کردیئے گئے جن میں سے 2پرائمری اور 2سیکنڈری اسکول ہیں۔ مختلف تعلیمی اداروں نے پیسٹ کنٹرولرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ جنکا کہناہے کہ یہ مکڑیاں مکانات اور دفاتر وغیرہ میں بنائی جانے والی خفیہ اور مصنوعی کھڑکیوں سے در آتی ہیں ۔ ان مکڑیوں کا سائز 50پینس کے سکے کے برابر ہوتا ہے اور اگر وہ ڈنک مار دیں تو پورے جسم میں سوز ش اور تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔ اسکے بعدکئی ہفتے پوری طرح صحت مند ہونے میں لگتے ہیں۔ حکام کاکہناہے کہ اگر کسی کے ساتھ ایسا واقعہ ہوجائے تو انہیں فوری طور پر طبی امدادی ادارو ںسے مدد حاصل کرنا چاہئے۔ 
 

شیئر: