Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا میں ہمارا کوئی فوجی موجود نہیں، روس

ماسکو۔۔۔ روس نے لیبیا میں کسی بھی قسم کی فوجی موجودگی کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔روسی ایوان بالا کی دفاعی کمیٹی کے نائب صدر الیکسئی کونڈرات نے کہا کہ لیبیا میں روسی فوج کا کوئی جوان تعینات نہیں اور لیبیا کے حکام نے اس سلسلے میں کوئی سرکاری درخواست بھی نہیںدی۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا رپورٹوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کو بدنام کرنے کی کوشش کے علاوہ کچھ اور نہیں ۔ 

شیئر: