Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین اورامریکہ کے درمیان تجارتی عدم توازن میں ستمبر میں ریکارڈ اضافہ

بیجنگ۔۔۔ چین اورامریکہ کے درمیان تجارتی عدم توازن میں ستمبر میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔امریکی انتظامیہ کی جانب سے محصولات میں اضافے کے باوجود گزشتہ ماہ امریکہ کا چین سے تجارتی خسارہ34.1  ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ مزید سنگین رخ اختیار کرگئی ہے۔ تجارتی عدم توازن کے باعث سال رواں کے دوران تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اگر چین نے اس جانب توجہ نہ دی تو وہ اسے اقتصادی طور پر نقصان پہنچائیں گے۔ چین کے کسٹم حکام کے مطابق چین کی امریکہ کو برآمدات 46.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ درآمدات محض 12.6ارب ڈالر رہ گئی ہیں۔

شیئر: