Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کارکنان کی شرح میں 18.7فیصد کا اضافہ

ریاض ۔۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے واضح کیا ہے کہ نجی اداروں میں سعودی ملازمین کی تعداد میں 18.7فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ایک لاکھ4ہزار288سعودی کارکن نجی اداروں میں شامل ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی اداروں کے کارکنان کی مجموعی تعداد 96لاکھ86ہزار974ہو گئی ہے ۔ ان میں غیر ملکی کارکنان کی شرح 81.3فیصد سے تجاوز کر گئی ۔ غیر ملکی کارکنان کی مجموعی تعداد 79لاکھ7ہزار514ہو چکی ہے ۔ سعودیوں کی مجموعی تعدادلاکھ79ہزار46ہو گئی ہے۔یہ اعداد و شمار 1438-39ھ کی رپورٹ میں اجاگر کئے گئے ہیں ۔ رپورٹ مجلس شوریٰ کو پیش کی گئی ہے ۔ 

شیئر: