Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام نے 52 روزہ ’’تبدیلی‘‘ مسترد کردی‘ مریم اورنگزیب

لاہور:  ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حلقے کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کر سکے لیکن عوام نے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو کامیاب کروا کر حلقے خود ہی کھول دیے۔
میڈیا نمایندوں سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں الحمدللہ ووٹرز نے 52 روزہ عوام دشمنی پر مبنی تبدیلی کو مسترد کردیا اور ن لیگ کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر ووٹ کے ذریعے اعتماد کا کھلا اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرین کلین پاکستان مہم کو بڑی کامیابی ملی ہے اور زندہ دلان لاہور نے لاہور کلین کردیا۔
 
مزید پڑھیں:- - -  -تحریک انصاف اور ن لیگ قومی اسمبلی کی4،4نشستوں پر کامیاب

شیئر: