Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم ممالک نے سعودی عرب کے خلاف تشہیری مہم مسترد اور یکجہتی کا اظہار کردیا

    ریاض-  - --مسلم اور عرب ممالک نے سعودی عرب کی بین الاقوامی اور اسلامی حیثیت کو چیلنج کرنے ، مملکت کے خلاف من گھڑت الزامات لگانے اور سعودی عرب کیخلاف تشہیری مہم کو پوری قوت سے مسترد کردیا۔ مسلم اور عرب ممالک نے پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ دشمن طاقتیں  پروپیگنڈے کے ذریعے سعودی عرب کو جھکانے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔اقتصادی پابندیاں ، سیاسی دباؤ اور جھوٹے قصے کہانیاں مملکت کی ساکھ کو متاثر نہیں کر سکیں گی۔ عرب لیگ ، او آئی سی، جی سی سی ،رابطہ عالم اسلامی نیز تمام براعظموں میں موجود معروف اسلامی تنظیموں، اداروں ، شخصیتوں اور رہنماؤں نے مملکت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کردیا۔ بین الاقوامی دباؤاور جمال خاشقجی کی گمشدگی کے حوالے سے لگائے جانے  والے جھوٹے الزامات کیخلاف سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار کرنیوالے عرب ممالک کی  تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔ گیارہ مسلم  ممالک متحدہ عرب امارات،  بحرین ، یمن ، فلسطین، اردن، سلطنت عمان،سوڈان، جیبوتی، کویت    اورمصر   سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار کرچکے ہیں۔  لبنانی وزیر اعظم  سعد الحریری نے مملکت کیخلاف پروپیگنڈہ مہم میں سعودی عرب سے یکجہتی پر زور دیا ہے۔ مصری  دفتر خارجہ کے  ترجمان  احمد حافظ نے کہا کہ  ان کا ملک  جمال خاشقجی کی گمشدگی سے   پیدا ہونیوالے سنگین نتائج کو  تشویش کی نظر سے دیکھ رہا ہے۔ مصر چاہتا ہے کہ جو  واقعہ ہوا اُس کی حقیقت  صاف شفاف شکل میں  منظر عام پر آئے۔ تحقیقات کے  نتائج سے قبل  الزام تراشی نہ کی جائے۔سوڈانی دفتر خارجہ نے  اعلامیہ جاری کر کے اپیل کی کہ  امت کے  اتحاد و اتفاق کی دیوار میں  نقب لگانے  والوں کی سازش ناکام بنا دی جائے۔ سعودی عرب اور ترکی اس مسئلے کے قانونی  اور سفارتی امور کو توازن اور حکمت و فراست کے ساتھ حل کر لیں۔ کویت کے نئے وزیراعظم انس خالد الصالح نے کہا کہ مملکت کے خلاف ظالمانہ پروپیگنڈہ افسوسناک ہے۔ متعلقہ حکام کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرنا ضروری ہے۔ کویتی کابینہ نے سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کو پوری قوت سے مسترد کر دیا۔ لبنان کے سابق وزیراعظم تمام سلام نے کہا کہ خاشقجی کے مسئلے کو  سعودی عرب کی تصویر مسخ کرنے اور   سیاسی و  اقتصادی  زک پہنچانے کیلئے  استعمال کیا جا رہا ہے۔   لبنان کے مفتی اعلیٰ عبدالطیف  دریان نے کہا کہ سعودی عرب کا  سیاسی استحصال  دنیا بھر کے مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - شاہ سلمان سے ٹرمپ کا رابطہ:- خاشقجی کی گمشدگی ،سعودی تردید انتہائی مضبوط ہے، امریکی صدر

شیئر: