Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی :پہلا میچ جاپان اور ملائیشیا کے درمیان ہوگا

مسقط:ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی  18 اکتوبر سے عمان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہوگی ۔ ایونٹ میں ہند کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرےگی۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز پہلا میچ جاپان اور ملائیشیا کے درمیان جبکہ دوسرا میچ دفاعی چمپئن ہند اور میزبان عمان کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں میزبان عمان، پاکستان، ہند، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم اپنے 5سنگل گروپ میچ کھیلے گی۔ ایونٹ کے پوزیشن میچز 27 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 28 اکتوبر کو کھیلے جائینگے۔ پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 19 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 20 اکتوبرکو روایتی حریف ہند کے خلاف کھیلے گی۔ تیسرا میچ 22 اکتوبر سے میزبان عمان کے خلاف کھیلے گی، چوتھا میچ 24 اکتوبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی اور اپنے گروپ کا پانچواں اور آخری میچ 25 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی ۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: