Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی چیمپیئن شپ:آسٹریلوی ویمنز کے ہاتھوں پاکستان ٹیم کا کلین سویپ

 
کوالالمپور:آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے تیسرے ون ڈے میں 89رنز سے کامیابی حاصل کرکے آسٹریلوی ٹیم نے پاکستانی اسکواڈ کو کلین سویپ کردیا۔ایلیس ہیلی کے97اور ایشلے گارڈنر کے ناقابل شکست 62رنز کی بدولت آسٹریلیانے 7وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو فتح کیلئے325رنز کا ہدف دیا تھا ۔ اوپنر ہیلی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے75گیندوں پر2چھکوں اور14چوکوں کی مدد سے 97 رنز اسکور کئے لیکن ڈیانا بیگ نے انہیں بولڈ کرکے سنچری سے محروم کردیا ۔ثنا ءمیر نے3،انعم امین نے2وکٹیں حاصل کیں۔ ایک ایک کھلاڑی کو ڈیانا بیگ اور عالیہ ریاض نے پویلین بھیجا۔ پاکستانی ٹیم جوابی بیٹنگ میں7وکٹوں کے نقصان پر235رنز تک ہی پہنچ سکی۔عالیہ ریاض نے نصف سنچری اسکور کی اور 51رنز بنا کر آوٹ ہوئیں جبکہ سدرہ امین نے 41رنز بنائے۔ناہیدہ خان 37اور ندا ڈار31رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ سابق کپتان ثنا ءمیر نے26رنز کا حصہ ڈالا۔ایشلے گارڈنر نے 3وکٹیںبھی حاصل کیں۔ آل راونڈ کارکردگی پر انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی ملا جبکہ ثنا ءمیر نے پاکستان اور میگ لیننگ نے آسٹریلیا کی جانب سے سیریز کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: