Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی:ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات کو شکست دیدی

ابوظبی:آسٹریلیا کی ٹیم نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان متحدہ عرب امارات کو 7وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری بھی کر لی۔ ابو ظبی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران اماراتی ٹیم کے کپتان روہن مصطفیٰ مہمان ٹیم کے خلاف اپنے ملک کے پہلے میچ کا ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم اپنی مضبوط حریف کو بڑا ہدف دینے میں کامیاب نہ ہو سکی اور اس نے مقررہ20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر117رنز بنائے۔شیمان انور41رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ محمد نوید 27 اور رمیز شہزاد22رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نوید آوٹ نہیں ہوئے۔ ناتھن کو لٹر نائل اور بلی اسٹین لیک نے2-2وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے اوپنر ڈی آرکی شاٹ کے ناقابل 68رنز کی بدولت17اوورمیں119رنز بنا کر آسٹریلیا نے7وکٹوں سے فتح سمیٹ لی۔ آوٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں اوپنر اور کپتان ایرون فنچ صرف ایک رن بنا سکے جبکہ کرس لین20اورگلین میکسویل18رنز پر آوٹ ہوئے۔ بین میکڈرموٹ 10رنز بنا کر شاٹ کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔عامر حیات نے2اور عمران حیدر نے ایک آسٹریلوی کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ فتح گر اننگز کھیلنے والے ڈی آرکی شاٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے اس میچ کے ذریعے پاکستان کے خلاف کل سے شروع ہونے والی سیریز کی پریکٹس بھی کرلی ہے ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: