Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رادھیکا اور نوازالدین نئی فلم میں

”سیکرڈ گیمز“ کے ساتھ اداکار نوازالدین صدیقی اور رادھیکا آپٹے ایک اور رومانوی کہانی پر مبنی فلم میں ساتھ کام کرنے کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دونوں اداکار ’رات اکیلی ہے‘ نامی فلم میں کام کریں گے جس کی ہدایات ہنی تریہان دیں گے جو اس فلم کے ساتھ اپنی ہدایت کاری کا آغاز کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ رادھیکا آپٹے اس فلم میں مرکزی کردار کے لئے سب سے زیادہ بہتر انتخاب ہیں۔بتایاگیا ہے کہ اس فلم کی کہانی رومانوی ہوگی۔ رادھیکا آپٹے اور ہنی تریہان ایک دوسرے کو طویل عرصے سے جانتے ہیں جبکہ نوازالدین صدیقی اور رادھیکا آپٹے بھی ایک دوسرے کے کافی اچھے دوست ہیں۔ فلم کی شوٹنگ اگلے سال جنوری میں شروع کی جائے گی۔
 
 
 

شیئر: