Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے پی کے ضلع کرنول میں سوائن فلوسے 3 افراد ہلاک

حیدرآباد۔۔۔۔آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں سوائن فلوسے مزید 3 افرادہلاک ہوگئے۔اس طرح مرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔گزشتہ روز 6سوائن فلو کے مریضوں کو کرنول کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی موت ہوگئی۔ان کا تعلق ضلع کرنول کے پائیا پیلی اورادونی علاقوں سے تھا۔اب تک ضلع میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10ہوگئی۔ سوائن فلوسے متاثر 8افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سوائن فلو کو وبائی شکل اختیار کرنے سے روکنے کیلئے کرنول میں 20خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ دوسری جانب ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔حال ہی میں مغربی گوداوری کے ایک جج ڈینگو وائرس کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے ۔رواں سال ریاست کے مختلف اضلاع میں ڈینگو کے مریض کثیر تعداد میں سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -بغیرانجن160کلومیٹر کی رفتار سے دوڑنے والی پہلی’’ میڈ اِن انڈیا‘‘ ٹرین
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: