Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف 0-2کی فیصلہ کن برتری

کوالالمپور: آسٹریلیا کیخلاف ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز پاکستان کے ہاتھ سے نکل گئی جب آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ کر3میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتریل حاصل کرلی۔نیوٹرل وینیو پر جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کی ویمنزٹین نے 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کینگروز خواتین نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس 19.5 اوورز میں 101رنز پر چلتی بنیں۔عمیمہ سہیل 38 گیندوں پر 43 رنز بنانے میں کامیاب رہیں ، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، کپتان جویریہ خان نے 27 رنز بنانے کیلئے24 گیندوں کا سامنا کیا، ننگز میں ان کے 5 چوکے شامل تھے ، ڈیانا بیگ 6 اور ثناءمیر4 رنز بنا سکیں،آسٹریلوی بولر سوفی مولینکس نے 14 رنز دیکر3 وکٹیں لیں، جورجیا ویریہام نے 2 اوورز میں 12 رنز کے عوض 3 پلیئرز کو پویلین بھیجا، میگن شٹ نے 3.5 اوورز میں 7رنز دیکر2 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ہدف کے حصول کیلئے آسٹریلوی ٹیم نے 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 104رنز بنالئے۔ بیتھ مونی نے 4 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے، الیسا ویلینی 24 اور الیسی پیری16 پر ناٹ آوٹ رہیں، کپتان میگ لیننگ 14 رنز بناسکیں۔ثناءمیر، انعم امین، ندا ڈار اور عالیہ ریاض نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پیر کو اسی کوالالپور کے اسی گراونڈ پر کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں

شیئر: