Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپینش لیگ لالیگا:بارسلونا نے رئیل میڈرڈ کو1-5سے روند ڈالا

بارسلونا: اسپین کی ڈومیسٹک لیگ میں 12سال بعد کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے الکلاسیکو میچ میں بارسلونا نے روایتی حریف رئیل میڈرڈ کو 1-5سے واضح شکست دیدی ۔ بارسلونا کے لوئس سواریز نے میچ میں ہیٹ ٹرک بھی کی۔اسپین اور دنیا کے2بڑے روایتی حریف فٹبال کلبز ایف سی بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کے درمیان ہونے والا میچ اپنی اہمیت اور مقبولیت کے باعث کلاسک یا ہسپانوی زبان میں، عربی کے اثرات کی وجہ سے، الکلاسیکوکہلاتا ہے ۔ 2007ء کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب رئیل میڈرڈ میں کرسٹیانو رونالڈو اور بارسلونا میں لیونل میسی نہیں کھیل رہے تھے ۔ رونالڈو ہسپانوی کلب چھوڑ کر اٹلی منتقل ہو گئے ہیں جبکہ میسی زخمی ہونے کی وجہ سے اس میچ میں شریک نہیں ہوئے ۔ میچ سے قبل یہی سوال زیر بحث تھا کہ ان دونوں کے بغیر اس میچ کا نمایاں کھلاڑی کون ہوگا اور لوئس سواریز نے ثابت کردیا کہ وہ لیونل میسی کی کمی بخوبی پوری کرسکتے ہیں۔ اس میچ میں فلپے کوٹنہو نے بارسلونا کو 11ویں منٹ میں برتری دلائی جسے سواریز نے 30میں منٹ میں پنالٹی کک سے دگنا کردیا ۔ دوسراہاف شروع ہوا تو رئیل میڈرڈ کے مارسیلو نے گول کرکے خسارہ کم کیا تاہم سواریز نے رئیل میڈرڈ کی دفاعی لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے رئیل میڈرڈ کیلئے کھیل میں واپسی ناممکن بنا دی جبکہ میچ ختم ہونے سے3منٹ پہلے ویڈال نے بارسلونا کا پانچواں گول کرکے ٹیم کی بڑی فتح میں اپنا حصہ ڈال دیا۔ لیونل میسی نے باہر بیٹھ کر یہ میچ دیکھا۔ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ اسٹینڈز میں موجود تھے۔میچ کے بعد بارسلونا کے حامیوں کی جانب سے رئیل میڈرڈ کے کپتان سرگیو راموس کے ساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ نے میزبان ٹیم کی فتح کا مزہ کرکرا کردیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: