Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش:بی جے پی رکن اسمبلی سمیت 3 رہنما کانگریس میں شامل

اندور - - - -  مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل برسراقتدارجماعت بی جے پی کو بڑا جھٹکااس وقت لگا جب اس کے موجودہ رکن اسمبلی سنجے شرما سمیت پارٹی کے3رہنما راہول گاندھی کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کرلی۔ان میں نرسنگھ پور کے تیندو کھیڑا کے رکن اسمبلی سنجے شرما کے علاوہ اندور کے ایک سابق رکن اسمبلی کملاپت آریہ اور گوالیار علاقے سے بی جےپی رہنما گلاب سنگھ کرار کا نام شامل ہے۔واضح ہو کہ بی جےپی کی جانب سے2مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے سنجے شرما کانام اس مرتبہ امیدواروں کی فہرست سے خارج کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔ وہیں گلاب سنگھ کرار ریاست کے پسماندہ طبقہ سیل کے صدر اور وزیرمملکت کے عہدے پرفائز تھے۔ ویاپم گھوٹالے میں سی بی آئی کی جانب سے درج کی گئی  ایف آئی آر میں نام آنے کے بعد گلاب سنگھ کرار کو پارٹی سے معطل کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:- -  - -چھتیس گڑھ: نکسلیوں کا حملہ، دوردرشن کا کیمرا مین اور 2 پولیس اہلکار ہلاک

شیئر: